ہنجروال، سیکیورٹی گارڈ بندوق سے اتفاقیہ گولی چلنے سے جاں بحق

ہنجروال، سیکیورٹی گارڈ بندوق سے اتفاقیہ گولی چلنے سے جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)ہنجروال کے علاقے میں پنتالیس سالہ سیکیورٹی گارڈ اپنی بندوق سے اتفاقیہ گولی چلنے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ہنجروال کے علاقے قطار بند روڈ پر45سالہ یعقوب فیکٹری میں سکیورٹی گارڈ کا کام کرتا تھا گزشتہ روز یعقوب ڈیوٹی پر بیٹھا ہوا تھا کہ غلطی سے اس سے پستول کا ٹریگر دب گیا جس کے نتیجے میں وہ گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے اس کی موت کی تصدیق کردی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

مزید :

علاقائی -