ایس ٹی ایسٹر میموریل چرچ میں قوانین کے بارے ٹریفک آگاہی لیکچر
لاہور(کر ائم رپو رٹر)سٹی ٹریفک پولیس کی ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے اٹلس ہنڈا کے ہمرا ہ ایس ٹی ایسٹر میموریل چرچ ماڈل ٹاؤن میں قوانین کے بارے میں ٹریفک آگاہی لیکچر دیا۔اس موقع پر ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کی انچارج انسپکٹر نازیہ باقر، اٹلس ہنڈا کے تسلیم شجاع، گورنمنٹ شالیمار ڈگری کالج کی پرنسپل شہناز ستار،ہلال احمر کی ڈاکٹر فوزیہ، ٹریفک وارڈن معظم، پاسٹر سلیم کھوکھر، سول سوسائٹی کے صدر چوہدری اختر محمو داورکثیر تعداد میں مسیحی برادری شرکت کی۔ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے اٹلس ہنڈا کے تعاون سے شہریوں میں مفت ہیلمٹ بھی تقسیم کئے۔ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے اس موقع پر کہا کہ ون ویلنگ اور تیز رفتاری سنگین جر م کے ساتھ ساتھ موت کی موجب بھی بنتی ہے،لہذا اپنی اور دوسرے شہریوں کی سلامتی کے لئے ایسے جان لیوا کھیلوں سے اجتناب کریں۔ ٹیم نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد دی اور کہا کہ اس خوشی کے تہوار پر ہم مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔