ایس پیز ماڈل ٹاؤن اورصدر کے گرجا گھروں کے دورے،سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے رہے 

ایس پیز ماڈل ٹاؤن اورصدر کے گرجا گھروں کے دورے،سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ ...

  



 لاہور(کر ائم رپو رٹر) ایس پی ماڈل ٹاؤن عمران احمد ملک نے یوحنا آباد اور لیاقت آباد سمیت تمام حساس گرجا گھروں کا دورہ کیا۔ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز بھی ہمراہ تھے۔۔ایس پی ماڈل ٹاؤن عمران احمد ملک نے گرجا گھروں کی چھتوں پر تعینات سنائپرز کو اطراف کی نقل وحرکت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی خوشیوں کو محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ایس پی صدر سید غضنفر علی شاہ نے سرکل چوہنگ اور رائیونڈ کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا۔

اور گرجا گھروں کے تمام سکیورٹی پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس موقع پرایس پی صدرکا کہنا تھا کہ گرجا گھروں کو تین درجاتی حصار پر مبنی سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔گرجا گھروں اور مسیحی آبادیوں کے اطراف میں ایلیٹ فورس اور ڈولفن پولیس کے جوانوں کو موثر پٹرولنگ یقینی بنانے اورگرجا گھروں کی چھتوں پر تعینات سنائپرز کو اطراف کی نقل وحرکت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔ 

مزید : علاقائی