حکومتی ایجنڈ انے ترقی کی بجائے 22کروڑ پاکستانیوں کو رسوا کیا: امیر مقام
پشاو ر(سٹی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا پی کے 73کے زیر اہتمام مسلم لیگ ن کے صوبائی سیکرٹریٹ پشاور میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کے مناسبت سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں پارٹی کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام،پارٹی ترجمان اختیار ولی، صوبائی رہنما فضل اللہ دواد زئی، رکن صوبائی اسمبلی ثوبیہ خان سمیت عہدایداران اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے اپنے خطاب میں مسلم لیگ ن کے رہنما وصوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ قائد نواز شریف نے بانی پاکستان کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ملک کی خدمت کی ہے۔انہوں نے کہا اس وقت ملک پر نالائقوں کا ٹولہ مسلط ہے،جو دنیا بھر میں ملک کی رسوائی کا باعث بنے ہوئے ہیں۔اس حکومت کا ایجنڈاملکی ترقی کے بجائے 22کروڑ پاکستانیوں کو رسوا کرنا ہے۔حکومت یوٹرن پر یوٹرن لے رہی ہے،مسلط حکمران نے امریکہ کے کہنے پر پاکستان کے حقیقی دوست ممالک ملائشیا اور ترکی کو بھی ناراض کیا جسکی وجہ سے عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے۔انجینئر امیر مقام نے مسلم لیگی کارکنوں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت نے انتقام کا بازار گرم کر رکھا ہے اور مسلم لیگ ن کے بے گناہ لیڈروں کو مسلسل جیلوں میں رکھا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت فارن فنڈنگ کیس سمیت بی آر ٹی کے گھپلوں کا حساب دے۔انہوں نے مسلم لیگی کارکنوں کو قائد اعظم اور نواز شریف کے سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ میاں نواز شریف کی صحتیابی کے لئے دیا کریں۔تقریب سے اختیار ولی سمیت دوسروں نے بھی خطاب کیا بعد آزاں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔دریں اثنا مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پی کے 73 کے صدر انور شبیر یوسفزئی نے مسلم لیگی کارکنوں کو میاں نواز شریف کی سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ تقریب میں مسلم لیگ کے رہنماوں نے مسیحی برادری کوکرمس کے موقع پر مبارک بات بھی پیش کی۔