عراق میں سیاسی شخصیات پر قاتلانہ حملوں میں اضافہ ہو سکتا ہے،اقوام متحدہ

عراق میں سیاسی شخصیات پر قاتلانہ حملوں میں اضافہ ہو سکتا ہے،اقوام متحدہ

  



نیویارک/بغداد(این این آئی) وسطی بغداد میں نامعلوم مسلح افراد کے ایک گروپ نے طربیہ فن کار اوس فاضل پرقاتلانہ حملہ کیا تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اوس فاضل عراق کے سینئر کامیڈی فن کار سمجھے جاتے ہیں۔ ان کا تعلق بطیخ کے علاقے ے ہے اور وہ بھی ملک میں مسلح ملیشیاؤں، اسلحے کی بھرمار اور حکومتی عہدیداروں میں پائی جانے والی کرپشن پر تنقید کرنے والوں میں شامل ہیں۔ادھراقوام متحدہ کی طرف سے جاری ایک انتباہی بیان میں خبردارکیا گیا کہ عراق میں جاری پرتشدد احتجاج کے دوران حکومت مخالف شخصیات پرقاتلانہ حملوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اقوام متحدہ نے احتجاج کی حمایت اور حکومتی کرپشن پرتنقید کرنے والے شہریوں پرحملوں کو عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرا ردیا ہے۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق میں جاری احتجاج کے دوران حکومت کے ناقدین کے اغواء اور قتل کے واقعات میں اضافہ تشویش ناک ہیاور اس طرح کے واقعات میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...