کم جونگ ان شاید مجھے کرسمس گفٹ دینے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، ٹرمپ

کم جونگ ان شاید مجھے کرسمس گفٹ دینے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، ٹرمپ

  



 واشنگٹن (آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ ان شاید انہیں ایک بہترین تحفہ دینے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ٹرمپ کے بقول کسی میزائل تجربے کے بجائے کرسمس کا یہ تحفہ کوئی خوبصورت گلدان بھی ہو سکتا ہے۔ پیونگ یانگ نے ابھی حال ہی میں دھمکی دی ہے کہ اگر اِس برس کے آخر تک اس پر عائد پابندیوں میں نرمی نہیں کی گئی تو وہ کوئی بھی قدم اٹھا سکتا ہے۔ اس بیان میں مزید کہا گیا کہ کرسمس گفٹ کا تعلق امریکی اقدامات سے ہو گا۔

مزید : علاقائی