اسرائیلی ناول کی ڈسٹری بیوشن پر  مصری پبلشر کو  5 سال قید کی سزا کا حکم

  اسرائیلی ناول کی ڈسٹری بیوشن پر  مصری پبلشر کو  5 سال قید کی سزا کا حکم

  



قاہرہ  (اے پی پی) مصری پبلشنگ ہاؤس مالک خالد لطفی کو متنازعہ اسرائیلی ناول ”دا ایجپشن سپائی ہو سیوڈ اسرائیل“ کے عربی ایڈیشن کی ڈسٹری بیوشن پر 5 سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا گیا۔  یہ ناول اسرائیلی مصنف یوری بارجوزف نے لکھا تھا جس میں مصر کے سابق صدر جمال عبدالناصر کے داماد  اشرف مروان جو سابق مصری صدر انور سادات کے مشیر بھی تھے کو اسرائیلی جاسوس کے طور پر پیش کیا گیا۔ 

خالد لطفی نے2 سال قبل اسرائیلی ناول کا عربیایڈیشن شائع کیا جس پر ان کے خلاف 2018 ء سے مصر کی فوجی عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے

مزید : علاقائی


loading...