ڈیرہ،آٹو رکشاؤں سے گیس سلنڈر اتارنے کیخلاف رکشہ یونین کا احتجاج

    ڈیرہ،آٹو رکشاؤں سے گیس سلنڈر اتارنے کیخلاف رکشہ یونین کا احتجاج

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) آٹو رکشاؤں سے گیس سلنڈر اتارنے کیخلاف آٹو رکشہ یونین احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئی، صدر لعل بادشاہ اور چیئرمین سابق ناظم حنیف پیپا ایڈوکیٹ کی قیادت میں بلاول ہاؤس سے ریسکیو15تک احتجاجی ریلی و نعرہ بازی۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری آر ٹی اے کی جانب سے ضلع بھر میں آٹو رکشاؤں سے گیس سلنڈر ہٹانے کی مہم کیخلاف آٹو رکشہ یونین نے صدر لعل بادشاہ اور چیئرمین سابق ناظم حنیف پیپا ایڈوکیٹ کی قیادت میں بلاول ہاؤس سے ریسکیو15تک احتجاجی ریلی نکالی جس میں سینکڑوں آٹو رکشہ شامل تھے، شرکاء نے انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے گزر بسر مشکل ہوچکا ہے، آئے روز پیٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ دوسری جانب غریبوں کیلئے عرصہ حیات تنگ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے حکومتی ذمہ داران سے مذکورہ فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر مقررین نے آئین توڑنے کے سنگین غداری کیس کے عدالتی فیصلے پرعدلیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر