پیپلزپارٹی،تحریک انصاف کا مقصد سندھ کی ترقی ہے،عمران اسمٰعیل

      پیپلزپارٹی،تحریک انصاف کا مقصد سندھ کی ترقی ہے،عمران اسمٰعیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) بابائے قوم قائداعظم کے 144 ویں یوم پیدائش پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری دی اور ملکی سلامتی و ترقی کے لیے دعا کی۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کا مقصد سندھ کی ترقی ہے، دونوں مل کرچلیں گے تو صوبے کے لیے بہتر کام کر سکیں گے۔اس موقع پر گورنر سندھ نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان 27 دسمبر کو کراچی کا دورہ کریں گے اور اس موقع پر وہ وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کے خواہش مند ہیں۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ’میرے پاس ایسی کوئی اطلاع نہیں کہ وزیر اعظم 27 دسمبر کو کراچی آ رہے ہیں، ابھی گورنر صاحب سے معلوم ہوا ہے‘۔اس دوران مراد علی شاہ نے شکوہ کیا کہ وزیراعظم جب بھی کراچی کے دورے پر آئے ہیں انہیں باضابطہ طور پر کبھی بلایا نہیں گیا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ 27 دسمبر کوپیپلزپارٹی راولپنڈی میں جلسہ کرے گی اور میں وہیں ہوں گے، وزیراعظم سے درخواست ہے کہ کراچی میں اجلاس 27 دسمبر کے بجائے کسی اور دن کر لیں۔
مزار قائدپر حاضری