کویت اور سعودی عرب دوبارہ مشترکہ طور پر تیل پیدا کریں گے

  کویت اور سعودی عرب دوبارہ مشترکہ طور پر تیل پیدا کریں گے

  



کویت سٹی(این این آئی)خلیجی ممالک کویت اور سعودی عرب ایک ڈیل کے تحت مشترکہ طور پر تیل کی تلاش کے سلسلے کو دوبارہ شروع کریں گے۔ کویتی نیوز ایجنسی نے اس معاہدے کی کوئی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔ بتایا گیا کہ تیل کی تلاش کا یہ کام دونوں ملکوں کی سرحد پر واقع دو آئل فیلڈز پر شروع کیا جائے گا۔ یہ دونوں آئل فیلڈز خافجی اور وافرا کے مقام پر ہیں اور یہاں پر پروڈکشن سن 2014 میں بند کر دی گئی تھی۔ اْس وقت ان کی تیل کے کنوؤں سے روزانہ کی بنیاد پر پانچ لاکھ بیرل تیل نکالا جاتا تھا۔

مزید : علاقائی


loading...