اسرائیل سے گیس کی برآمد کے لیے سب سے بڑی گیس پائپ لائن کا منصوبہ

  اسرائیل سے گیس کی برآمد کے لیے سب سے بڑی گیس پائپ لائن کا منصوبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تل ابیب (اے پی پی) عبرانی میڈیا ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ "تل ابیب"، یونان اور قبرص اگلے سال کے اوائل میں ایتھنز میں ایک معاہدے پر دستخط کریں گے جس میں اسرائیل کو لیویتان کی گیس تنصیبات سے  یورپی براعظم کو قدرتی گیس برآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔مرکز اطلاعات فلسطین نے بتایا کہ عبرانی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق تینوں ملکوں کے درمیان اس معاہدے پر دستخط اٹلی میں ہوں گے۔اس پائپ لائن سے یورپی ممالک کو ان کی قدرتی گیس کی 10 فیصد ضروریات کی فراہمی اور روسی گیس پر انحصار کم کرنے کی توقع کی جارہی ہے۔

مزید :

علاقائی -