جنگی طیارے کوثر کی تیاری کا عمل تیزی سے جاری ہے، سربراہ ایران فضائیہ

  جنگی طیارے کوثر کی تیاری کا عمل تیزی سے جاری ہے، سربراہ ایران فضائیہ

  



تہران (اے پی پی) ایرانی فضائیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ملکی ساختہ جنگی طیارے کوثر کی تیاری کا عمل تیزی سے جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق، بریگیڈئیر جنرل "عزیز نصیرزادہ" نے اس امید کا اظہار کیا کہ رواں میلادی سال کے 17 اپریل میں ایرانی آرمی کے قومی دن کے موقع پر فوجی پریڈ میں 3 ملکی ساختہ کوثر جنگی طیاروں کی رونمائی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی فضائیہ اور دفاعی صنعت کی تنظیم مشترکہ طور پر کوثر جنگی طیارے کی پروڈکشن لائن کا انتظام کرتی ہیں

مزید : علاقائی