روس 2020 میں 6 بین براعظمی بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کریگا
ماسکو (اے پی پی) روس 2020 میں اپنے شمال مغربی پلیسیٹ خلائی مرکز اور جنوبی مغربی کپسٹن یار ٹیسٹ سینٹر سے6 بین براعظمی بیلسٹک میزائلوں (آئی سی بی ایم)کا تجربہ کریگا۔روس کی سٹرٹیجک میزائل فورس کے کرنل جنرل سرغئی کارا کاییو نے ماسکومیں وزارت دفاع کی ایک اہم میٹنگ کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ روس 2020 میں چھ بین براعظمی میزائلوں آئی سی بی ایم) کا تجربہ کرنے کا منصوبہ ہے۔