سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کاچرچ کا دورہ، مسیحی برادری کو مبارکباد
لاہور(کر ائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے مال روڈ پر واقع کیتھیڈرل چرچ کا دورہ کر کے کرسمس تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ سی سی پی او نے لاہور پولیس کی طرف سے گلدستہ اور کرسمس کیک پیش کیا۔ بشپ اور دیگر مسیحی رہنما وں نے سی سی پی او کا خیرمقدم کیا۔ ایس پی سول لائنز کیپٹن(ر)دوست محمد نے سی سی پی او کو سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سی سی پی او ذوالفقار حمید نے کہا کہ کرسمس خوشی، امن اور ہم آہنگی کا تہوار ہے۔ مسلمان بھی مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ لاہور پولیس کرسمس عبادات اور تفریحی مقامات کے لئے جامع سکیورٹی پلان پر عمل پیرا ہے جو نئے سال کے آغاز تک جاری رہے گا۔ بعدازاں سی سی پی او نے ڈون باسکو چرچ کا بھی دورہ کیا اور کرسمس سکیورٹی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پولیس افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں مستعدی کیساتھ ڈیوٹی کرنے پر شاباش دی۔