چارسدہ پریس کلب کی کابینہ اور گورننگ باڈی کے انتخابات

    چارسدہ پریس کلب کی کابینہ اور گورننگ باڈی کے انتخابات

  



چارسدہ (بیو رو رپورٹ )چارسدہ پریس کلب کی کابینہ اور گورننگ باڈی کے انتخابات کیلئے مجموعی طو رپر 18امیدواروں نے کاعذات نامزدگی جمع کر دئیے۔ آج کاعذات نامزدگی پر اعتراضات وصول کئے جائینگے اور ختمی فہرست 27دسمبر کو جاری کی جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق 31دسمبر کو منعقد ہونے والے چارسدہ پریس کلب کے انتخابات کیلئے مجموعی طور پر 18امیدواروں نے مختلف عہدوں کیلئے کاعذات نامزدگی جمع کر ائے۔ صدارت کیلئے سبز علی خان ترین اور سرتاج خان، نائب صدارت کیلئے فضل وہاب اور سیف اللہ جان، جنرل سیکرٹری کیلئے سرتاج خان، عدنان علی شاہ اور سراج علی، جائنٹ سیکرٹری کیلئے ناصر علی شاہ، فنانس سیکرٹری کیلئے ندیم جان،آفس سیکرٹری کیلئے منصور علی اور سیف اللہ جان جبکہ گورننگ باڈی کیلئے داؤد درانی، سرتاج خان،سراج علی، واجد آفریدی، کفایت اللہ یوسفزئی، علی اکبر،عدنان علی شاہ اور حافظ وزیر محمد نے کاعذات نامزدگی جمع کر ائے ہیں۔ آج کاعذات نامزدگی پر اعتراضات جمع کرائے جائینگے جس پر الیکشن کمیٹی اسی دن فیصلہ کریگی جبکہ 27دسمبر تک کاعذات نامزدگی واپس لئے جا سکتے ہیں۔ اعتراضات اور کاعذات نامزدگی واپس لینے کے بعد ختمی فہرست 27دسمبر کو شام کو پریس کلب نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جائیگی جبکہ 31دسمبر کو خفیہ رائے دہی کے ذریعے کابینہ اور گورننگ باڈی ممبران کا انتخاب ہو گا۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر