حکومت جھو ٹ کے سہارے چلائی جارہی ہے، نفیسہ شاہ

    حکومت جھو ٹ کے سہارے چلائی جارہی ہے، نفیسہ شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
راولپنڈی(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے 27 دسمبر کو لیاقت باغ میں جلسے سے حکمران خوف زدہ ہیں، ضیا اور مشرف کی باقیات کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں، ملک بھر سے آنے والے کارکنان کو راولپنڈی پہنچنے کیلئے مشکلات کا سامنا ہے،حکومت جھوٹ کے سہارے چلائی جارہی ہے۔ 12 سال کے بعد جائے شہادت پہ پہلی بار چیئرمین پی پی ماں کی برسی منانے آرہے ہیں، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر افوج پاکستان میں افراتفری پھیلا دی گئی ہے۔ بدھ کو یہاں جلسہ گاہ کے دورہ کے موقع پر نفیسہ شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم پی پی کے ورکرز دنیا بھر کو کرسمس کی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
نفیسہ شاہ