نوشہرہ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چارسدہ کی زیادہ کیسز نمٹانے پر اول پوزیشن

  نوشہرہ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چارسدہ کی زیادہ کیسز نمٹانے پر اول ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
نوشہرہ (بیورورپورٹ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چارسدہ ارباب سہیل حامد نے منشیات اور قتل مقاتلے کے سب سے زیادہ کیسز نمٹانے پر پاکستان بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی اس موقع پر سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے انکو تعریفی اسناد دی تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان اسلام آباد میں سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی قیادت میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا تھا جس میں پاکستان بھر کے ہائی کورٹس چیف جسٹس کے علاوہ رجسٹرار ہائی کورٹس ڈی جی فیڈرل جوڈیشنل اکیڈمی اسلام آباد اور پاکستان کی تمام ڈسٹرکٹ عدلیہ کے 800سے زائد ججز نے شرکت کی تقریب میں ضلع چارسدہ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ارباب سہیل حامد نے اپریل 2019سے 18دسمبر 2019تک منشیات، قتل، اقدام قتل سمیت دیگر نوعیت کے سب سے زیادہ کیسز نمٹانے والے جج قرار پائے اور ملک بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کر دیا جبکہ مشترکہ کیسز میں صوبہ خیبر پختونخواہ میں پہلی حاصل کی اس موقع پر سابق چیف جسٹس آف پاکستان آصف سیعد کھوسہ نے بہترین کارکردگی پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چارسدہ ارباب سہیل حامد کو تعریفی سرٹیفیکیٹ دیا اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چارسدہ ارباب سہیل حامد نے بتایا کہ میری اولین کوشش ہوتی ہے کہ تمام فیصلے میرٹ اور قانون کے مطابق ہو اور مظلوم عوام کو انصاف ان کی دہلیز پر ہی میسر ہو سکے انہوں نے مزید کہا کہ ماہ جون کے بعد ضلع چارسدہ میں قتل، اقدام قتل، منشیات سمیت دیگر کیسز میں کافی کمی آئی ہے جس سے اندازہ ہو تا ہے کہ جرائم کی شرح میں کمی ہو رہی ہے۔