پبی،جہانگیرہ میں جنرل (ر) پرویز مشرف کی حمایت میں اظہار یکجہتی ریلی

پبی،جہانگیرہ میں جنرل (ر) پرویز مشرف کی حمایت میں اظہار یکجہتی ریلی

  



پبی (نما ئندہ پاکستان)جہانگیر ہ میں عدالتی فیصلے کے خلاف اور جنرل (ر) مشرف کی حمایت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں تاجروں اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی نوشہرہ کے علاقے جہانگیرہ بازار میں نکلے گئے ریلی کے شرکاء نے قومی جھنڈے پلے کارڈ اور بینرز اْٹھا رکھے تھے۔ جن پر سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں نعرے درج تھے۔ شرکاء پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے جہانگیرہ چوک پہنچے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ تاجرکونسل کے صدر اختتام الحق اور دیگر کا کہنا تھا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے 40سال تک ملک و قوم کی خدمت کی ہے اور وطن عزیز کی خاطر جنگیں لڑی ہیں۔ آج اسے غدار قرار دیا جار ہا ہے۔ جو انتہائی افسوس ناک امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلہ متعصبانہ اور یکطرفہ ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ اس فیصلے پر نظر ثانی کے احکامات جاری کرکے واپس لیا۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر