پبی،پولیس لائن میں مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی

    پبی،پولیس لائن میں مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی

  



پبی (نمائندہ پاکستان)پولیس لائن میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کاشف ذوالفقار کی زیر صدارت مسیحی برادری کے ملازمین سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ان کے مذہبی تہوار کرسمس کے موقع پر سادہ پروقار تقریب کا انعقادتقریب میں ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان،COکینٹ چوہدری بابرحسین،SDPOs،نوشہرہ DRCs کے چیئر مین،پولیس افسران اور مسیحی برادری کے ملازمین کی شرکت پوری قوم  مسیحی برادری  کے مذہبی تہوار کرسمس کا احترام کا کرتی ہیں۔پاکستان میں اقلیتی برادری کو پورے مذہبی حقوق حاصل ہیں ہم ان کے مذہبی تہواروں پر ان کے جذبات و احساسات کا خیال رکھتے ہیں۔ ہر تہوار ہمیں خوشی کا پیغام دیتا ہے اور یہ تب ہی ممکن ہے جب ہم ایک قوم ایک آواز بن کر ملک و قوم کی ترقی کیلئے کام کریں اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے بڑی مذہب انسانیت ہے۔اقلیتی برادری کے مذہبی مقامات کی حفاظت پولیس کے فرائض میں شامل ہیں نوشہرہ پولیس کر سمس کے موقع پر مسیحی برادری کیساتھ اْنکی خوشیوں میں برابری کی شریک ہیں آخر میں مسیحی برادری کے ملازمین میں تحائف تقسیم کرکے کرسمس کا کیک بھی کاٹا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر