بلوچستان حکومت گوادر کے 350ٹینکر مالکان کی مقروض نکلی

    بلوچستان حکومت گوادر کے 350ٹینکر مالکان کی مقروض نکلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوادر (آن لائن)بلوچستان حکومت گوادر کے 350ٹینکر مالکان کی مقروض نکلی،پانی بحران کے وقت ٹینکروں نے گوادر سٹی سمیت دوسرے علاقوں کو پانی سپلائی کیا تھا،صوبائی حکومت کے زمے ٹینکر مالکان کی76کروڑ روپے واجب الادا ہیں تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت گوادر کے 350ٹینکر مالکان کی مقروض نکلی ہے دوسال گزرگئے لیکن صوبائی حکومت نے ابھی تک ادائیگی نہیں کی ہے واضح رہے کہ 2018 کو پانی بحران کے وقت حکومت بلوچستان کی جانب سے پرائیویٹ ٹینکروں سے شہر اور گرد ونواح کے علاقوں میں پانی سپلائی کیا گیا تھا،حکومت بلوچستان پر 350 ٹینکروں کے 76 کروڑ روپے واجب الادا ہیں،گوادر کے ٹینکر مالکان نے دھمکی دی ہے کہ اگر انکی واجبات ادا نہیں کیے گئے تو وہ صوبائی حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کرینگے
بلوچستان حکومت