وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری کا خاطر شہید کے خاندان سے تعزیب

  وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری کا خاطر شہید کے خاندان سے تعزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
خیبر(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری لنڈی کوتل پسید خیل پہنچ کر خاطر شہیدکے خاندان سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اور متاثرہ خاندان کے ساتھ ہر قسم تعاؤن کا وعدہ کیا تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری آج لنڈی کوتل ایف سی حراست میں جاں بحق نوجوان خاطر شہید کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لئے ان کے آبائی گاؤں پسیدخیل پہنچ کر متاثرہ خاندان سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کہا کہ خاطر شہیدکے خاندان کے ساتھ اس غم میں برابرکے شریک ہیں اور متاثرہ خاندان والوں کے ساتھ ہر قسم کے تعاون جاری رہے گا متاثرہ خاندان کو انصاف کے فراہمی اور مالی امداد کے لئے سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ حکام اور دیگر متعلقہ حکام سے بات چیت کرینگے اور ان مسائل اور مشکلات کے حل لئے ہر فورم پر آواز اٹھائنگے تاکہ متاثرہ خاندان کے مشکلات حل ہوسکے جبکہ بعد میں وفاقی وزیر برائے مزہبی امور پیر نورالحق قادری نے لنڈیکوتل ایف سی چھاوٗ نی میں کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل بلال سے ملاقات کی اور ایف سی کے حراست میں جاں بحق نوجوان کے واقعہ پر خصوصی بات چیت کی گئی اور سرچ اپریشن کے دوران گرفتار 14افراد کی فوری رہا ئی کا بھی مطالبہ کیا جس پر کرنل بلال نے گرفتار افراد کے پوچھ گچھ کے بعد رہائی کرنے کی یقین دہانی کر لی اور خاطر شہید کو انصاف فراہم کرنے کا وعدہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلع خیبر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی امیر محمد خان آفریدی ناظم اعلیٰ مولانا احسان اللہ جنیدی اور دیگر مشران بھی موجودتھ