علی شیر زئی قبائل سنٹرل کرم کا مطالبات کے حل کیلئے آج گورنر ہاؤس تک مارچ کا اعلان
پشاو ر(سٹی رپورٹر)پشاور پریس کلب کے سامنے تیسرے روز جاری علی شیرزئی قبائل سنٹرل کرم کے مظاہرین نے آج گورنر ہاوس تک مارچ کا اعلان کر دیا ہے اور دھمکی دی ہے کہ مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں احتجاجی دھرنا جاری رہے گا دھرنا کیمپ میں کثیر تعداد میں قوم علی شیر زئی کے افراد نے شرکت کی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارز اور بیرنز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے مطالبات درج تھے مظاہرے کی قیادت تاج محمد،زاہد شاہ،امیر حمزہ اور دیگر ساتھیو ں نے کی۔اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ سنٹرل کرم میں قوم علی شیر زئی کی شاملاتی اراضی ہے جو 60,000کنال پر مشتمل ہے جو اے پی اے آرڈر،کمشنر کوہاٹ دویژن فاٹٓ ٹربیونل اور ہائی کورٹ نے قوم علی شیر زئی کی مشترکہ شاملات قرار دی ہے مگر چند قبضہ مافیا نے مذکورہ اراضی پر قبضہ کر کے وہاں غیر قانونی طور پر ابادی اور کاشتکاری شروع کی ہے جسکی وجہ سے قوم علی زیر زئی میں اشتعال انگیزی پھیلنے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ چھ مہینے پہلے ہم نے اس حوالے سے دھرنا بھی دیا تاہم اسسٹنٹ کمشنر سنٹرل کرم نے قوم کے ساتھ تمام مطالبات ماننے کا معادہ کیا جس پر تا حال کوئی کارروائی نہیں ہوئی جبکہ 13نومبر سے چالیس روز تک اپنے مطالبات کے حق میں صدہ ضلع کرم میں دھرنا دیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔انہوں نے صوبئی حکومت اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ قوم علی شیر زئی کی شاملاتی اراضی کو قبضہ مافیا سے وگزار کرائی جائے اور قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرنے والے انتظامی افسارن کے خلاف کاروائی کرن سمیت علاقہ میں امن و امان برقرار رکھنے کلئے اقدمات اٹھائے جائے اور قوم علی شیر زئی کی عوام کو زندگی کے بنیادی سہولیات فراہم کیے جائے جس سے علاقہ کی ترقی ہو بصورت دیگر غیر معینہ مدت کیلئے دھرنا دینگے۔ واضح رہے کے مظاہرین کے ساتھ کسی بھی حکومتی نمائندے نے تا حال رابطہ نہیں کیا ہے۔