6کمپنیا ں بلیک لسٹ، 20کو جرمانہ، 7نے فیڈ بیک فارم جمع نہیں کرائے

  6کمپنیا ں بلیک لسٹ، 20کو جرمانہ، 7نے فیڈ بیک فارم جمع نہیں کرائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور نے ناقص کارکردگی پر حج2019ء میں حجاج کرا م کی شکایت پر 6کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر دیا،20کمپنیوں کو بھاری جرمانے،7کمپنیوں نے حجاج کرام کے فیڈ بیک فارم جمع نہیں کرائے،9کمپنیاں سی ڈی سی میں حاضر نہیں ہو سکیں،ان کی بنک گارنٹیاں روک لی گئی ہیں،2018ء کی شکایات پر بھی 5کمپنیاں حج 2020ء ایک سال کیلئے بلیک لسٹ قرار دے دی گئی ہیں،حج2019ء میں حج آپریشن کرنیوالی 898کمپنیوں میں سے 857کمپنیوں کی بنک گارنٹیاں ریلیز کر دی گئیں،6بلیک لسٹ ہونیوالی اور20جرمانوں والی کمپنیوں کواپیل کا حق دیاگیا ہے،بلیک لسٹ ہونیوالی 6کمپنیوں میں 3کا تعلق کراچی، ایک کا تعلق اسلام آباد،ایک کا تعلق لاہور،ایک کا تعلق پشاور سے ہے،پشاور کی ایک کمپنی نے اپنے کوٹہ سے زیادہ 211حجاج کی بکنگ کی تھی جو حج پر نہیں جا سکے تھے،بلیک لسٹ ہونیوالی پشاور کی ایک اور کراچی کی ایک کمپنی کو فروخت کر کے حاجیوں کی رقو م واپس کرنے کی تجویز ہے،حج 2018ء میں بلیک لسٹ ہونے والی 5کمپنیوں کو اطلاع تاخیر سے ملی تھی،اس وقت حج2019ء کی بکنگ کر چکے تھے، R.Lلیٹر جاری ہونے کی وجہ سے انہیں حج2019ء کا آپریشن کرنے کی اجازت دے دی گئی تھی ان سے حج2020ء کیلئے اشٹام پر حلف لے لیا گیا ہے اس کے مطابق یہ کمپنیاں اب حج2020ء کیلئے بلیک لسٹ ہوں گی،20کمپنیوں کو 25ہزار سے 10لاکھ50ہزار تک جرمانے کیے گئے ہیں،زیادہ جرمانے حاجیوں کو واپس کرنے جبکہ بقیہ حج ویلفیئر فنڈ میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے،حج2019ء کی ناقص کارکردگی پر جن6 کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے ان کے انرولمنٹ نمبر یہ ہیں 4352،4357،4399،2117،3259،1173،جن 20کمپنیوں کوجرمانے ہوئے ہیں ان کے انرولمنٹ نمبر یہ ہیں 2108،2144،2149،2233،2269،3125،3174،3223،33 22، 3326،3328،3340،3342، 4237،4387،5110،5114،6134،2147،4409 شامل ہیں،جن کمپنیوں کے فیڈ بیک جمع نہیں ہو سکے ان کی گارنٹیاں روک لی گئی ہیں ان کے انرولمنٹ نمبر یہ ہیں 1204، 2179، 3141،5145،5163،4399،4387شامل ہیں،جن کمپنیوں کی CDCدوبارہ ہو نی ہیں ان کے انرولمنٹ نمبر یہ ہیں 3139،3225،3234،3285،3178،3327،2109،5129شامل ہیں،حج 2018ء کی شکایت پر،حج2020ء کے لیے بلیک لسٹ ہونے والی کمپنیوں کے انرولمنٹ نمبر یہ ہیں 1215،1221،1226،3132،4276شامل ہیں۔
6کمپنیاں بلیک لسٹ