پبی،کرسمس کے موقع پر پولیس حکام کا مختلف چرچوں کا دورہ

    پبی،کرسمس کے موقع پر پولیس حکام کا مختلف چرچوں کا دورہ

  



پبی (نما ئندہ پاکستان) اے ایس پی کینٹ بلال احمداور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر گل شید خان کا مسیحی برادری کے چرچوں کا دورہ کرسمس ڈے کے موقع پرمسیحی برادری کوکیک پیش کئے۔ مسیحی برادری نے سیکیورٹی دینے اور ان کے خوشیوں میں شرکت پر شکریہ ادا کیاڈی پی او نوشہرہ کاشف ذوالفقار کی ہدایت پر اے ایس پی کینٹ بلال احمداور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر گل شید خان نے مسیحی برادری کے چرچ میں جاکر مسیحی برادری پادریوں سے ملے اور انہیں کرسمس کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر اے ایس پی کینٹ بلال احمد نے کہا کہ نوشہرہ میں اقلیتی برادری مکمل محفوظ ہیں اور آئندہ وقتوں میں انہیں مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی پاکستان میں اقلیتوں سمیت دوسرے مذاہب کے شہریوں کی مثال گلدستے جیسی ہے د وسرے مذاہب کے لوگوں کی اقلیتوں کی خوشیوں میں گھْل مل جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ معاشرے میں امن و بھائی چارہ اوربرداشت فروغ پاتی ہے۔ اس موقع پر مسیحی برادری کے پادری اور دیگر اقلیتوں نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ملک کو ترقی دینے میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...