بزنس مین پینل نے فیڈریشن کے انتخابات سے قبل ہی بلوچستان میں میدان مارلیا

  بزنس مین پینل نے فیڈریشن کے انتخابات سے قبل ہی بلوچستان میں میدان مارلیا

  



پشاور(سٹی رپورٹر)وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت کے انتخابات برائے2020سے قبل ہی بزنس مین پینل نے بڑی کامیابی حاصل کرلی،بلوچستان سے حاجی جمعہ خان بی ایم پی کے بلامقابلہ نائب صدرمنتخب ہوگئے،خیبرپختونخوااورپنجاب کے بعدبلوچستان کے 48ایگزیکٹیواورجنرل باڈی ممبران نے بزنس مین پینل کی حمایت کااعلان کردیاہے،بلوچستان سے فیڈریشن کیلئے نائب صدرکے بلامقابلہ منتخب ہونے اورپوری کابینہ کی حمایت پرملک کے ممتازصنعتکاروبزنس مین پینل کے صدارتی امیدوارمیاں انجم نثار،بی ایم پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ستارہ امتیازسینیٹرحاجی غلام علی،زکریاعثمان،عاصم غنی عثمان نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری،حاجی غلام فاروق خان،حاجی ولی خان نورزئی،بدرالدین کاکڑاوربلوچستان سمیت دیگرچیمبرز،ایسوسی ایشنزکے صدور،ایگزیکٹیواورجنرل باڈی ممبران کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ بزنس مین پینل تمام بزنس کمیونٹی اورٹریڈرزکے اعتمادپرپورااترے گا،27دسمبرکادن ملک بھرکے چمبرز،ایسوسی ایشنز،بزنس کمیونٹی اور ٹریڈرکیلئے انتہائی اہمیت کاحامل ہے،فیڈریشن کے ملک بھرکے ایگزیکٹیواورجنرل باڈی ممبران کی حمایت کی بدولت بزنس مین پینل انتخابات میں کامیاب ہوگا،میاں نثارانجم کاکہناتھاکہ ہماری ٹیم دعوؤں پرنہیں عملی اقدامات پریقین رکھتی ہے،جمودکاشکارملکی معیشت،صنعت وتجارت کی ترقی،بزنس کمیونٹی اورٹریڈرزکی مشکلات کے حل کیلئے حکومتی ایوانوں میں آوازبلندکرنے سمیت شرح سود،ٹیکسزکی شرح میں کمی سمیت صنعتوں کیلئے بجلی اور گیس میں خصوصی مراعات حاصل کرنے کی کوشش کرینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر