بھارت کے سیکولر ہونے کا دعویٰ دنیا پر بے نقاب ہو چکا، قاسم سوری
زیارت (آئی این پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ رہنما وہ ہوتا ہے جو عوام کو ویژن دیتا ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح ؒنے بر صغیر کے مسلمانوں کو دو قومی نظریہ دیا، قائد اعظم محمد علی جناح ؒنے ہمیں پاکستان دیا جس پر ہمیں فخر ہے ہم قائد اعظمؒ کے اصولوں پر عمل سے ملک کوفلاحی اسلامی ریاست بنائیں گے۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے بدھ کے روز زیارت میں قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی پیدائش کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہنما وہ ہوتا ہے جو عوام کو ویژن دیتا ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح ؒنے بر صغیر کے مسلمانوں کو دو قومی نظریہ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کا سفیر بن کر دنیا میں آواز اٹھاونگا اور ملک میں اقلیتوں کو برابری کے حقوق دیئے جائیں گے۔ جبکہ بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آ گیا ہے اور بھارت کے سیکولر ہونے کا دعویٰ دنیا پر بے نقاب ہو چکا ہے۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے ہمیں پاکستان دیا جس پر ہمیں فخر ہے۔ اس ملک کیلئے افواج پاکستان سمیت دیگر اداروں نے ملک کیلئے قربانیاں دیں۔ ہم قائد اعظمؒ کے اصولوں پر عمل سے ملک کوفلاحی اسلامی ریاست بنائیں گے۔
قاسم سوری