مسیحی برادری کی وطن عزیز کی ترقی و استحکام میں اہم خدمات،غلام سرور
ٹیکسلا(این این آئی) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی، غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ قائداعظم نے اقلیتوں کے جو حقوق بیان کئے ان پر عمل کیا جائے۔وہ ٹیکسلا کرسچن ہسپتال میں کرسمس کے موقع پرتقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا کے تمام مذاہب امن اور صبر کا سبق دیتے ہیں۔ حضرت عیسی علیہ السلام نے بھی پیار اور امن کا درس دیا،مسیحی برادری(بقیہ نمبر6صفحہ12پر)
نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت کی۔غلام سرور خان نے کہا کہ ٹیکسلا کرسچن ہسپتال بھی بلا تفریق دکھی انسانیت کی خدمت کرتا چلا آ رہا ہے۔ کرسمس ہر کسی کو امن اور خوشیوں کا پیغام دیتا ہے۔یوم ولادت حضرت عیسی صبر، برداشت، نیکی اور خیر خواہی کی آسمانی تعلیمات کی یاد دلاتاہے۔ پاکستان کی مسیحی برادری نے وطن عزیز کی ترقی، استحکام اور خاص طور پر طبی اور تعلیمی شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔پاکستانی قوم اور حکومت دل سے ان کی قدر کرتی ہے۔ہمیں قائداعظم کے تصور کو حقیقت کاروپ دینا ہوگا، ملک کو دنیا میں اس کا اصل مقام دلوانے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں گے۔
غلام سرور