یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی یوم قائد پر پاکستانی قوم کو مبارکباد

یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی یوم قائد پر پاکستانی قوم کو مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے یوم قائد کے موقع پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے بہت پہلے دو قومی نظریہ دیا، آج بھارت میں (بقیہ نمبر7صفحہ12پر)

(بقیہ نمبرصفحہ12پر)
اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کیخلاف آگ لگی ہوئی ہے۔ مودی سرکار اقلیتوں کے لئے کھودے گئے گڑھے میں خود گر رہی ہے۔حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے یوم قائد کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پوری پاکستانی قوم اور کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارک باد دی ہے۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے مزید کہا کہ بھارت میں جگہ جگہ مظاہرے ہو رہے ہیں اور پولیس لوگوں کو مار رہی ہے، ہم مقبوضہ کشمیر میں 70 سال سے اس سے بڑھ کر ظلم برداشت کر رہے ہیں، نہ ہم پہلے بھارت کے ساتھ تھے اور نہ ہیں، آج کے دن تمام پاکستانیوں کو فخر ہونا چاہیے کہ آپ پاکستانی ہیں، آپ ایک پر امن فضا کے اندر سانس لے رہے ہیں۔
مشعال ملک