حکومت اقلیتوں کو حقوق دینے کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے، جاوید اقبال وڑائچ

    حکومت اقلیتوں کو حقوق دینے کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے، جاوید اقبال ...

  



رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ کرسمس کا تہوار محبتیں اور خوشیاں بانٹنے کیلئے اہم موقع ہے‘ مستحکم پاکستان کیلئے آپس میں محبتوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ غلط فہمیوں‘ نفرتوں اور کدورتوں کو دور کیا جائے۔ اپنی رہائشگاہ پرمختلف وفودسے ملاقات کے دوران چوہدری فاروق وڑائچ کے ہمراہ گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کووزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ایک نئی پہچان ملی ہے پاکستان کو ترقی کی راہ سے (بقیہ نمبر8صفحہ12پر)

روکنے کی کوشش کرنیوالے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں‘ عوام کی خدمت کرنا تحریک انصاف کامنشور ہے‘ تحریک انصاف حکومت نے تھوڑے عرصے میں بہترین کام کئے اور اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھ دی ہے حکومت کی جانب سے ملک کی تعمیر وترقی کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات مثالی ہیں تاریخ میں پہلی بار کرپشن کیخلاف آواز اٹھانے والی حکومت نے عوام کے دل جیت لئے ہیں‘ انہوں نے کہاکہ مسیحی برادری کے حقوق کاتحفظ ہرصورت یقینی بنائیں گے حکومت اقلیتوں کوان کے حقوق دینے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے‘ اس موقع پرچوہدری سلیم بھلر‘ چوہدری عثمان رشیدوڑائچ‘ چوہدری لیاقت گل سمیت دیگربھی موجودتھے۔

سنجیدہ اقدامات

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...