سیاسی بصیرت: آج ہندوستان کاہر شہری قائد اعظم کے نظرئیے کی تائید کررہاہے، مسز شاہدہ احمد

  سیاسی بصیرت: آج ہندوستان کاہر شہری قائد اعظم کے نظرئیے کی تائید کررہاہے، ...

  



خانیوال(بیورونیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے کہاکہ قائداعظم محمدعلی جناح نے اپنی سیاسی بصیرت اور دوراندیشی سے قیام پاکستان کویقینی بنایا آج ہندوستان کا ہر شہری قائداعظم کے نظریے کی تائید کر(بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

رہاہے ہمیں بانی پاکستان کے فلسفہ وافکار کوعملی شکل دینا ہوگی۔ حکومت قائداعظم کی تعلیمات اورفرمودات کوعملی شکل دینے کیلے بھرپور اقدام کررہی ہے نسل نو کو قیام پاکستان کی عظیم قربانیوں سے آگاہی انتہائی ضروری ہے۔ زندہ قومیں اپنے ہیروز کوہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔ انہوں نے قائداعظم محمدعلی جناح کی خداد صلاحیتوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور قیام پاکستان کی جدوجہد میں عظیم قربانیاں دینے والے شہداء کو سلام پیش کیا اور کہاکہ قائداعظم محمدعلی جناحؒ اورعلامہ اقبالؒ کے خوابو ں کی تعبیر کیلے ہرشہری کو اپنا کردار اداکرناہوگا۔

شاہدہ احمد

مزید : ملتان صفحہ آخر