قائد اعظمؒکے سنہری اصول ہمارے لیے مشعل راہ، ذیشان گورمانی
کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) سابق رکن صوبائی اسمبلی محمدذیشان گورمانی نے یوم قائد کے موقع پرمقامی نجی سکول میں منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم کی مثالی قیاد ت میں ہمیں کرہ ارض پر پاکستان کی صورت میں نمایاں (بقیہ نمبر16صفحہ12پر)
شناخت ملی،قائد اعظم نے ہمیشہ ملک و قوم کے لئے کام کیا جس کیلئے اپنی صحت کی بھی پروا نہ کی، ان کے سنہری اصول ہمارے لئے مشعل راہ ہیں،انہوں نے کہا کہ آج وطن عزیز جن مشکلات سے گزر رہا ہے اس میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم قائد کے فرمودات پر عمل کرتے ہوئے اپنی صفوں میں اتحاد، تنظیم اور جہد مسلسل کو مکمل طورپر رائج کریں تاکہ پاکستان کو قائد کے خوابوں کی حقیقی تعبیر سے روشناس کروایا جاسکے،قائد اعظم نے طلبا ء کو ملک کا سرمایہ قرار دیا تھا وہ ہمیشہ فروغ علم کے لئے کوشاں رہا کرتے تھے، طلباء کے لئے جو زریں اصول انہو ں نے بیان کئے تھے ان میں جہد مسلسل انتہائی اہم ہے، ہمیں کامیابیوں کے سفر کو جاری رکھنے کیلئے خلوص نیت سے کوشیش کرتے رہنا چاہئے،انہوں نے کہا کہ آج پاکستان دنیا میں ایٹمی قوت بن چکا ہے اسی لئے دشمنوں کی نظریں ہمارے ملک پر ہر سمت سے پڑ رہی ہیں، ہمیں اپنے دشمنوں کا مقابلہ کرنے کیلئے قائد اعظم کے رہنما اصولوں کے مطابق زندگی کی راہیں متعین کرتے ہوئے عملی اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا، ادارہ کے پرنسپل ریاض خان گرمانی نے قائد اعظم کے مثالی کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا بابائے قوم پاکستان کو مکمل اسلامی نظریاتی مملکت بنانے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے، سفارش اور بدعنوانی سے انہیں ہمیشہ نفرت رہی،تقریب میں طلباء نے ملی نغمے پڑھے، اس موقع پر پرنسپل پبجاب کالج کوٹ ادو ذیشان قادر،ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز کوٹ ادو سجاد خان گرمانی، مختیار رحمانی، عتیق خان گرمانی،سعیدخان گرمانی، امجد خان گرمانی، حاجی رضا گرمانی، اسد اشرف بھٹی،عبدالمطلب علی بھٹی،عمران عباس بھٹی،اسمعیل گرمانی کے علاوہ کثیر تعداد میں بچوں اور ان کے والدین نے شرکت کی۔
ذیشان گورمانی