محکمہ تعلیم:انتظامی عہدوں پرتعیناتی سے قبل افسروں کیلئے ٹریننگ لازمی قرار
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)انتظامی عہدوں پرتعینات محکمہ تعلیم کے افسران کے لیے عہدوں پرتعیناتی سے قبل ٹریننگ لازم قراردے دی گئی ہے اس حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے جاری احکامات میں کہاگیاہے کہ محکمہ تعلیم کے (بقیہ نمبر17صفحہ12پر)
انتظامی عہدوں پرتعینات کیے جانے والے افسران کی تعیناتی سے قبل پیپرارولز‘ہائرمحکمہ تعلیم کے قوائدوضوابط اورمالیاتی امور اورقوانین بارے ٹریننگ دی جائے‘ اس سلسلہ میں محکمہ تعلیم سربراہان کوہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
لازم