سرکاری ملازمین کیلئے بناولنٹ فنڈ میں ا ضافہ

  سرکاری ملازمین کیلئے بناولنٹ فنڈ میں ا ضافہ

  



ملتان(نیوز رپورٹر)پنجاب گورنمنٹ نے سرکاری ملازمین کے کیلئے بناولنٹ فنڈ تعلیمی فنڈ 2019 میں اضافہ کر دیاہے،جس کے مطابق سکیل ایک 15 کے نام گزٹڈ ملازمین کیبچوں کیلئے پرائمری سے میٹرک تک 1500 سو روپے سے بڑھا کر 5 ہزار روپے، انٹرمیڈیٹ سے بیچلر تک 3 ہزار روپے سے (بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

بڑھا کر 10 ہزار روپے، اور ماسٹر،ایم فل اور پی ایچ ڈی کے لئے 6 ہزارسے بڑھا کر 10 ہزار روپے کر دیے گئے ہیں جبکہ سکیل 16 تا سکیل 22 تک کے گزٹڈ ملازمین کے بچوں کے لیے پرائمری سے میٹرک تک 5 ہزار روپے سے بڑھا کر 20 ہزار روپے اور انٹر میڈیٹ سے بیچلر تک 14 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے، اور ماسٹر،ایم فل اور پی ایچ ڈی کے لئے 16 ہزار روپے سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کر دئیے گئے ہیں علاوہ ازیں وہ بچے جن کے مارکس 90 فیصد یا اس سے زیادہ ہیں ان کو معمول کے مطابق سکالرشپ کے ساتھ 50 ہزار روپے زیادہ دیے جائیں گے۔یہ سکالرشپ (بناولنٹ فنڈ) پرائمری تا ماسٹر لیول تک کے ان طلباء وطالبات کو دیا جاتا ہے جنہوں نے گزشتہ امتحان میں 60 فیصد مارکس حاصل کیے ہیں اس سلسلے میں درخواستیں یکم جنوری 2020 سے 31 مارچ 2020 تک جمع کروائی جا سکتی ہیں سکالرشپ کے لیے اہل طلباء وطالبات کے والدین میں سے کسی ایک کا گورنمنٹ ملازم ہونا ضروری ہے تاہم ریٹائرڈ یا وفات شدگان سرکاری ملازمین کیبچے بھی اس سکالرشپ(بناولنٹ) کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...