کرسمس:کرسچن کالونی میلسی میں کیک کاٹنے کی تقریب صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سمیت اہم شخصیات کی شرکت
میلسی(تحصیل رپورٹر)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ اقلیتوں کو برابر کے حقوق دینے کی جدوجہد کی ہے اور موجودہ(بقیہ نمبر20صفحہ12پر)
حکومت نے اپنے اقدامات کے ذریعے تمام اقلیتی مذاہب کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے انہیں ان کی جمہوری آزادی دیکر اپنے منشور پر عمل کیا ہے مسیحی برادری محب وطن پاکستانی ہے اور ہم مسیحی بھائیوں کے ہر دکھ سکھ میں شریک ہیں اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرسچن کالونی میلسی کے چرچ میں کرسمس کے موقع پر مسیحی رہنماؤں کے ہمراہ کیک کاٹنے کی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسیحی بھائیوں کو کرسمس کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کرسمس کے موقع پر پنجاب بھر میں رمضان بازاروں کی طرز پر 3 روزہ کرسمس بازار قائم کیئے اس موقع پر پادری باؤ جی دلاور مسیح، شاہد مسیح نمبردار، ہارون مسیح، بہار مسیح، سرور مسیح، کالا پہلوان، عالمگیر خان کھچی، حیدر خان، میاں عدیل احمد، چوہدری ہارون رشید بھی موجود تھے دریں اثناء اے آر پی چرچ کالونی روڈ میلسی میں بھی خصوصی عبادت کی گئی جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، حکومت اور سیکورٹی اداروں کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں پادری عمران کیلون، ایلڈر انور مسیح، قیصر برکت، قیصر لالہ، فیصل برکت، اعبدیل، عدوان نے ڈی سی او وہاڑی اور ڈی پی او وہاڑی، اے سی میلسی کو کرسمس بازار لگوانے اور دیگر انتظامات کرانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
کیک