قائد اعظم کی ولولہ انگیز شخصیت کو ہی ہمارا رہنما ہوناچاہیے،محمد نوازنامی

  قائد اعظم کی ولولہ انگیز شخصیت کو ہی ہمارا رہنما ہوناچاہیے،محمد نوازنامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)چیف ایگزیکٹو تحریک بحالی صوبہ بہاولپورمحمدنوازناجی نے کہاہے کہ قائداعظم محمدعلی جناح مسلمانوں خصوصاً برصغیر کے مسلمانوں کے ایک عظیم رہنماتھے انہوں (بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

نے بغیرکسی جنگ وجدل کے عالمی استبداد سے مسلمانوں کونجات دلاکران کیلئے علیحدہ آزاد وطن کی داغ بیل ڈالی وہ بابائے قوم حضرت قائداعظم کے143 ویں یوم پیدائش کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہاکہ قائداعظم کی ولولہ انگیزقیادت میں سے اللہ تعالی نے ہمیں پاکستان جیسی عظیم نعمت سے سرفراز فرمایا قائداعظم جیسے لیڈر صدیوں میں پیداہوتے ہیں انہوں نے نوجوانوں پرزوردیاکہ وہ قائداعظم محمدعلی جناح کے افعال وکردار سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے استحکام پاکستان کیلئے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں اگرہم قائدکے افکاراتحاد ایمان کے تنظیم کواپنالیں تودنیاکی کوئی طاقت پاکستان کوختم نہیں کرسکتی قائداعظم کی ولولہ انگیزشخصیت کوہی ہمارارہنماہوناچاہیے انہوں نے کہاکہ آج قائدکادوقومی نظریہ درست ثابت ہورہاہے انہوں نے اپنی سیاسی بصیرت سے برصغیرکے مسلمانوں کیلئے جورہنمااصول وضع کیے وہ رہتی دنیاتک قائم رہیں گے۔
محمد نواز