چشتیاں روڈ: ٹریکٹر ٹرالی سے تصادم، رکشہ ڈرائیور جاں بحق، حادثات میں 48زخمی
ڈہرانوالہ، رحیم یارخان (نامہ نگار، نمائندہ خصوصی)ڈاہرانوالہ چشتیاں روڈ پر اڈا 131 مراد چوک کے قریب اوور لوڈ ٹریکٹر ٹرالی اور رکشہ میں دھند کے باعث خوفناک تصادم ہو گیا.جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور موقع پر جانبحق جبکہ 3افراد زخمی ہو گئے، جانبحق شخص کی شناخت اعجاز ولد شیرباز قوم شیخ سکنہ 160 مرادکے نام سے ہوئی ہے۔حادثہ کے فوری بعد ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا(بقیہ نمبر13صفحہ12پر)
،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ٹریفک کے مختلف حادثات میں شدید زخمی ہونے والے45افراد ہسپتال مستان شاہ کا رہائشی 11سالہ عبدالرافع‘ کوٹ سمابہ کا1 سالہ محبوب علی‘ تھلی چوک کی5سالہ عائشہ بی بی‘ ترنڈہ سوائے خان کی 10سالہ ایمان بی بی‘ چک47کی 27سالہ شبینہ بانو‘ شکار پور(سندھ) کی30سالہ حسینہ بی بی‘ لیاقت پور کی60سالہ بتول مائی‘ تھلواڑی کا55سالہ غلام مصطفیٰ‘ چوک شہباز پور کا15 سالہ قادر بخش‘ رکن پور کا25سالہ ظفراقبال‘ گلشن اقبال کا33سالہ محمد فیاض‘ اقبال آباد کا40سالہ جہانیاں‘ رکن پور کا45سالہ عبدالستار‘ ججہ عباسیاں کا27سالہ محمدامتیاز‘ فیصل روڈ کا20سالہ محمد امتیاز اورخان بیلہ کارہائشی75سالہ بشیراحمد وغیرہ کوٹریفک کے مختلف حادثات میں زخمی ہونے پر ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
حادثہ