مذہبی تہوار محبتوں کو فروغ دینے کا بڑا ذریعہ، شیخ احسن رشید

  مذہبی تہوار محبتوں کو فروغ دینے کا بڑا ذریعہ، شیخ احسن رشید

  



ملتان(سٹی رپورٹر) شمع بناسپتی و کوکنگ آئل اور ویزواش بنانے والے ادارے حفیظ گھی اینڈجنرل ملزکی جانب سے مسیحی برادری کی خوشیوں میں شرکت کا اعزاز برقرار رہا، سی ای او حفیظ گھی اینڈجنرل ملز اور ڈائریکٹرپی بی آئی ٹی شیخ احسن رشید کی خصوصی ہدایت پر مارکیٹنگ منیجر عمران اعظمی نے ملتان کے تمام چرچز کا دورہ کیا او رشمع بناسپتی کی جا نب سے کیک کھانا اور تحا ئف پیش کرنے کے ساتھ ساتھ سی ای او حفیظ گھی اینڈجنرل ملزشیخ احسن رشید کی جا نب سے مبا رکباد(بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

کا خصوصی پیغام پہنچایا جسے مسیحی برادری اور پا دریوں نے خوب سراہا اور ان کا خصو صی شکریہ ادا کیا۔ کرسمس کے مو قع پر اپنے جا ری کردا خصوصی پیغام میں سی ای او حفیظ گھی اینڈجنرل ملزشیخ احسن رشیدنے کہا کہ کرسمس یا کو ئی بھی مذہبی تہوار ہومحبتوں کے فروغ کا ذریعہ ہیں کرسمس خوشی کا تہوارہے ہم مسیحی برادری کو خصوصی مبارکبا د پیش کرتے ہیں مسیحی برادری کا ملکی استحکام میں حصہ قا بل تحسین ہے مسیحی برادری ملک کا اہم حصہ ہیں اور پاکستان اقلیتوں کے حقوق کا محا فظ ہے یہاں اقلیتوں کو مکمل حقوق حاصل ہیں۔ مسیحی برادری نے محبتوں کو پروان چٹرھایا ہے۔ قا ئد اعظم ؒ نے اقلیتوں کے لیئے جوحقوق وضع کیئے ہیں وہ مشعل راہ ہے بانی پا کستان کے ویثرن کے مطابق پاکستان میں اقلیتوں کو تمام تر حقوق میسر ہیں۔ وقت کا تقاضاہے کہ اتحاد بین المذاہب اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیا جا ئے۔ ہم بھی مذہبی آہنگی کے خواہاں ہیں۔ ملک میں استحکام کے لئے افواج پا کستان کے کردارکو فراموش نہیں کیا جا سکتا پاکستان میں اقلیتوں کے تحفظ کے لیئے بھی افواج پا کستان کا بٹرا حصہ ہے۔حکومت اور افواج پاکستان کوخرج تحسین پیش کرتے ہیں۔

شیخ احسن رشید

مزید : ملتان صفحہ آخر