رکن قومی اسمبلی خواجہ شیراز کی جہانگیر ترین سے ملاقات، اہم امور پرتبادلہ خیال
ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین سے رکن قومی اسمبلی خواجہ شیراز محمودنے ملاقات کی جس میں،علاقائی سیاست سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر گفتگو ہوئی ذرائع کے مطابق خواجہ شیراز محمود نے جہانگیر ترین کو علاقائی سیاسی صورت حال سے تفصیلاً آگاہ کیا واضح رہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار اور خواجہ شیراز محمود کے درمیان شدید اختلافا ت پائے جاتے ہیں اور حال ہی میں وزیر اعلی نے تونسہ شریف میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور متعدد کا سنگ بنیاد(بقیہ نمبر27صفحہ12پر)
رکھا تاہم خواجہ شیراز محمود نہ کسی تقریب میں نظر آئے اور نہ ہی وزیر اعلی سے رسمی یا غیر رسمی ملاقات کی جبکہ وہ اس حلقہ کے رکن قومی اسمبلی بھی ہیں۔
ملاقات