گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر شروع،تعمیراتی سامان لانے والا چینی بحری جہاز بندرگاہ پر لنگر انداز
گوادر(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)پاکستان کے سب بڑے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر کام کا آغاز کردیاگیا،حکومت چین کی اشتراک سے گوادرمیں بین الاقوامی ائیرپورٹ کی تعمیر کیلئے تعمیراتی کام کا سامان لیکر چینی بحری جہازگوادر بندر گاہ پر لنگراندازہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گوادرکے نیوانٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیرات شروع کردی گئی ہے ائیرپورٹ کی تعمیرات کے لیئے چینی بحری جہاز ”ایم وی کیپ میل“ گوادرپورٹ پر لنگراندازہوگیا،بحری جہاز میں چالیس کے قریب کنٹینرلوڈ ہیں جن میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیرات کا سامان اور آلات موجود ہیں انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیراتی سامان پر مشتمل اس پہلی شپمنٹ کے آمد کے لمحات کو یادگار بنانے کیلئے یونی ورسٹی آف بلوچستان تربت کیمپس اور گوادرکالج کے طلباء اور طالبات کو بھی مدعو کیاگیا تھا جنہوں نے چینی بحری جہازکا استقبال کیا۔
گوار ایئرپورٹ