وزیراعلیٰ کی ٹیم عوام کوبہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں، حسین جہانیاں گردیزی

  وزیراعلیٰ کی ٹیم عوام کوبہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں، حسین جہانیاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
خانیوال،کبیروالا+اڈاکوٹ بہادر(بیورو نیوز،نامہ نگار + نمائندہ پاکستان)عوام کو معیار زند گی کو بہتر بنانے کے لئے پنجاب حکو مت قائد کے”وژن“ پر عمل پیرا ہے، خطہ برصغیر ہند میں پاکستان کا قیام ایک معجزے سے کم نہ تھا،قیام پاکستان کی تحریک میں اقلیتی برادری نے قابل قدر کردار ادا کیا، پاکستان میں اقلیتوں کو عام پاکستانیوں کے مساوی حقوق حاصل ہیں، پنجاب حکو مت وزیر اعلیٰ عثمان بزدارکی قیادت میں عوام کوبہتر طبی سہو لیات فراہم کر نے میں کوشاں ہے، تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں جدید ایکسرے(بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

پلانٹ کی تنصیب کا افتتاح ان خیالا ت کا اظہار صوبائی وزیر میاں حسین جہانیاں گردیزی نے یوم پیدائش بانی پاکستان قائد اعظم ؒپر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں منعقدہ تقریب سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں انکی پوری ٹیم صو بیہ بھر میں عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سہو لیات فراہم کر نے اور عوام کے معیار زند گی کو بہتر بنانے میں کوشاں ہے،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز سمیت دیگر انتظامی آفیسران بھی مو جود تھے، مزید برآں گزشتہ شب نواحی بستی ریحان پور میں کرسمس کے موقع پر اقلیتی برادری کی ”کر سمس“ تقریب منعقد ہو ئی جس سے خطاب کرتے ہوئے صو بائی وزیر میاں حسین جہا نیاں گردیزی نے کہا کہ پاکستان کے قیام میں اقلیتی برادری نے انتہائی اہم کردار اداد کیا جب کہ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی دن رات کاوشوں کی بدولت آزاداسلامی مملکت کا قیام وجود میں آیا انہوں نے کہا کہ قائدؒ کے فر مودات پر عمل پیراہو کر ہمیں متحد ہوتے ایک قوم کا ثبوت دینا ہو گا تاکہ ملک کو ترقی کی شاہرہ پر گامزن کیا جاسکے تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر، فادرجو لیئس،شیراز مسیح،جیمس مسیح، سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
صوبائی وزیر