سعودی وزیر خارجہ ایک روزہ دورے پر آج اسلا م آباد آئینگے

سعودی وزیر خارجہ ایک روزہ دورے پر آج اسلا م آباد آئینگے

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعودیہ ایک روزہ دورے پر آج  جمعرا ت کو  اسلا م آباد آئیں گے جہاں وہ وزیر اعظم عمران خان اورصدرمملکت سمیت اعلیٰ قیا دت سے ملا قات کریں گے۔ تفصیلا ت کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ  فیصل بن فرحان السعود ایک روزہ ہنگامی دورے پر آج بروز جمعرات کو اسلام آباد پہنچیں گے۔وزیر خارجہ کا دورہ پا کستان باہمی نو عیت کا اور انتہا ئی اہم ہو گا سعودی وزیر خارجہ وزیر اعظم عمران خان صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سمیت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملا قات کریں گے پا کستان کا ملا ئیشیا سمٹ میں شرکت نہ کر نے پر سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پا کستان انتہا ئی اہمیت کا حامل ہے دورے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلما ن کے دورہ پا کستان پر بھی بات چیت ہو گی۔ واضح رہے کہ ترکی کے وزیر اعظم طیب اردگان نے پاکستان کی سمٹ میں عدم شرکت کے حوالے سے جو وجوہات بیان کی ہے جس میں طیب اردگان نے کہا کہ سعودی حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کو دھمکی دی تھی اگر انہوں نے اس سربراہی کانفرنس میں شرکت کی اور پاکستان کی نمائندگی ہوئی تو سعودی عرب چالیس ہزار پاکستانیوں کو واپس پاکستان بھیج دیگااور سعودی عرب نے آٹھ ارب ڈالر سے زائد رقم جو اسٹیٹ بنک میں رکھی ہے وہ واپس لے لیں گے۔ 

سعودی وزیر خارجہ  

مزید : صفحہ اول