مسئلہ کشمیر: مودی کو ہر فورم پر ندامت کاسامنا کرناپڑرہاہے، نصراللہ دریشک

مسئلہ کشمیر: مودی کو ہر فورم پر ندامت کاسامنا کرناپڑرہاہے، نصراللہ دریشک

  



جام پور (نامہ نگار) وزیر اعظم کی کامیاب پالیسوں کی وجہ سے ملک میں خوش حالی کا دور شروع ہو نے والا ہے۔ کشمیر کا مسلہ پہلی مرتبہ دنیا میں اجاگر ہو ا۔ مودی کو ہر فورم پر ندامت کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ پنجاب حکومت نے بجٹ میں پنتیس فی صد فنڈز جنوبی پنجاب کے لیے مختص کر دیے ہیں۔ پہلی بار جنوبی پنجاب کے علاقوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔ راجن پور کے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام کوشیش بروکار لائے جائیں گے۔ یہ بات سنیئر پارلمنٹرین وممبر قومی اسمبلی سردار نصر اللہ(بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

خان دریشک نے لاہور میں سابق ناظم نور پور منجھو والاملک ارشاد احمد واگھہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی پالیسوں کے نتائج سے ملک کے دیرینہ مسائل حل ہو رہے ہیں۔ بجلی کے بحران پر قابو پالیا گیا۔ بے روزگاری اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ احساس پروگرام۔ ہنرمند پروگرام۔ کے علاوہ دیگر شروع کیے جانے والے پروگراموں سے ملک میں خوشحالی شروع ہو رہی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے پنتیس فی صد فنڈز مختص کر دیے ہیں۔ راجن پور۔ ڈیرہ غازی خان کے اضلاع کے لیے وزیر اعلی نے زیادہ سے زیادہ فنڈز کااجراء کر دیا ہے۔ راجن پور کے لوگوں سے الیکشن میں کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ علاوہ ازیں سابق ناظم ملک ارشاد احمد واگھہ نے راجنپور کے مسائل سے اگاہ کیا۔

نصراللہ دریشک

مزید : ملتان صفحہ آخر