محمد علی جناح ؒ ہمیشہ عدل و انصاف کے اصولوں پر کار بند رہے:سیاسی قائدین

  محمد علی جناح ؒ ہمیشہ عدل و انصاف کے اصولوں پر کار بند رہے:سیاسی قائدین

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں)سیاسی قائدین نے کہا ہے کہ پوری قوم اپنے عظیم قائدؒ کو خراج عقیدت پیش کر رہی ہے،ہمارے عظیم قائد ہمیشہ، عدل و انصاف کے زریں اصولوں پر کاربند رہے۔ قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم ولادت کے موقع پر اہم پیغام میں شاہ محمود قریشی نے کہا حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ایک بلند پایہ مدبر تھے ان کی سیاسی بصیرت نے دو قومی نظریہ کی اہمیت کو بہت پہلے بھانپ لیا تھا،یہی وجہ ہے کہ 72سال گزرنے کے باوجود،ان کے مخالفین بھی،آج ان کی سیاسی بصیرت کا اعتراف کرتے دکھائی دیتے ہیں۔یوم قائد کے موقع پر وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہاہے کہ ہم عہد کرتے ہیں اس ملک کو مثالی ملک بنائینگے، موجودہ دور میں درپیش مشکلات کا سامنہ کر کے ہمیں آگے بڑھنا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کے یوم پیدائش پر ہم اس عزم کا عہد کرتے ہیں کہ اس ملک کو ایک مثالی ملک بنائیں گے-وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ جب ہم قائد اعظم کا 143واں یوم ولادت منا رہے ہیں تو ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف نفرت سر چڑھ کر بول رہی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جب ہم قائد اعظم کا 143واں یوم ولادت منا رہے ہیں تو ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف نفرت سر چڑھ کر بول رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آزاد پاکستان کا حصول قائد اعظم کی سیاسی قابلیت اور ہمت کے بغیر نا ممکن تھا۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جنا ح جنو بی ایشیا ء کے دوراند یش رہنما تھے ان کے دوقومی نظریے کی اہمیت وافادیت مزید واضح ہو رہی ہے۔ چیئرمین پیپلزپا رٹی بلا ول بھٹو زرداری نے یو م قائد پر اپنے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ قائد اعظم نے جدوجہد سے ملک قائم کر کے تاریخ رقم کی پیپلزپا رٹی قائد اعظم کے وژن کی حقیقی علمبردار ہے شہید بھٹو اور شہید بی بی نے جد وجہد میں جا نیں قربان کیں۔دوسری طرف سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور قائم مقام سپیکر قاسم خان سوری نے کرسمس کے پر مسرت موقع پر مسیحی برادری تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ اور مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ملک کے تمام مذہب کو ماننے والوں کے مابین اتحاد و ہم آہنگی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

سیاسی قائدین 

مزید : صفحہ اول


loading...