صحت انصاف کارڈ گھروں میں پہنچانے،درخواستیں وصول کرنے پر کرپشن کا انکشاف

صحت انصاف کارڈ گھروں میں پہنچانے،درخواستیں وصول کرنے پر کرپشن کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
چوک مکول(نامہ نگار)مظفرگڑھ سمیت ضلع بھر میں حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے صحت انصاف کارڈ گھر گھر پہنچانے اور نء درخواستیں صول کرنے پر کروڑوں روپے کی کرپشن کی جانے لگی، شہریوں نے ناجائز پیسے وصول کرنے والے این جی او کے کارندوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 ہزار سے زائد صحت انصاف کارڈ اور شہریوں سے ناجائز وصول کی گئی ہزاروں روپے نقدی بھی برآمد کر لی، حکومت کی جانب سے کم آمدنی والے غریب افراد کو صحت کی سہولیات مفت (بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

فراہم کرنے کے لئے صحت انصاف کارڈ، شہریوں کو گھر گھر مفت پہنچانے اور مستحق افراد کے نئے کارڈ بنانے کے حوالے سے ڈیٹا لینے کے نام پر کروڑوں روپے کی کرپشن کی جانے لگی، پشاور کی این جی اور، شیڈ پاکستان کے کارندے فی کس 100 روپے وصول کررہے ہیں، ناجائز پیسے لینے پر، تھانہ صدر علی پور کے علاقے بستی دلیل کے رہائشی افراد نے شیڈ پاکستان این جی او کے کارندوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 ہزار سے زائد صحت انصاف کارڈ اور ناجائز وصول کی گئی ہزاروں روپے نقد رقم بھی برآمد کر لی،گرفتار ملزمان کا کہنا ہے کہ ہمیں سپر وائزر کی جانب سے فی کس سو روپے لینے کا کہا گیا تھا، اور ہم سٹوڈنٹ ہیں بے روزگار تھے ہمیں 5 سو روپے روانہ کے حساب سے تنخواہ ملتی ہے، ہمیں نہیں پتہ تھا کہ یہ فراڈ ہے، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے تھا کہ ہم سے فی کس سو روپے وصول کئے گئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ این جی او کے وزیر اعظم غریب اور مستحق افراد کو صحت کی سہولیات مفت فراہم کے وڑن کو بدنام کر کے نقصان پہنچایا جا رہا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان شیڈ پاکستان نامی این جی او اور اس کے کارندوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں تاکہ آئندہ کوئی بھی سادہ لوح افراد کے ساتھ فراڈ نا کر سکے، مقامی افراد کی جانب سے شیڈ پاکستان نامی این جی او اور اس کے کارندوں کے خلاف درخواست تھانہ میں دے دی گئی پر تاحال پولیس کی جانب سے نا مقدمہ درج کیا گیا اور نا ہی کوئی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
انکشاف