مارچ تک ملک میں تعلیمی نصاب ایک ہو جائے گا،وفاقی وزیر تعلیم کا اعلان

  مارچ تک ملک میں تعلیمی نصاب ایک ہو جائے گا،وفاقی وزیر تعلیم کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے تعلیم و فنی تربیت شفقت محمود نے مارچ تک ملک میں ایک نصاب نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔شفقت محمود نے سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کا دورہ اور تقریب میں شرکت کی۔اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے جیسے ملک میں سیاست میں دلچسپی نہ لینا مشکل بات ہے، جو حالات ہیں ان کو دیکھتے ہوئے سیاسی معاملات میں توجہ دینی پڑتی ہے، ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہم ایک آزاد ماحول میں سانس لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا کہ پاکستان میں یکساں تعلیم نظام لے کر آئیں گے اور ہم یکساں نصاب پر کام کر رہے ہیں، مارچ تک نصاب ایک ہوجائے گا۔
یکساں نصاب 

مزید :

صفحہ اول -