کرسمس: سپیشل ٹرینوں کے کرایوں میں 20فیصد تک رعایت کااعلان

  کرسمس: سپیشل ٹرینوں کے کرایوں میں 20فیصد تک رعایت کااعلان

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)پاکستان ریلویزکی طرف سے مسیحی برادری کے مذہبی تہوارپرچلائی جانے والی دوکرسمس سپیشل ٹرینوں کے کرایوں میں 20فیصدتک رعائت کااعلان کیاگیاہے۔پہلی ٹرین گزشتہ روز 25دسمبرکوراولپنڈی سے دن10بجے کراچی کیلئے روانہ ہوئی جوگوجرخان،جہلم،لالہ موسیٰ،گجرات،وزیر آباد گجرانوالہ،لاہور،قلعہ شیخ پورہ،فاروق آبادسنگلہ ہل،فیصل آباد،گوجرہ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،شورکوٹ، خانیوال، ملتان،بہاولپور،خانپور،رحیم یارخان،صادق آباد، گھوٹکی،روہڑی،خیرپور(بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

،نواب شاہ،ٹنڈوآدم،حیدر آباد،لانڈھی سے ہوتی ہوئی آج 26دسمبرکودن11بجکر 55منٹ کراچی پہنچنے گی جبکہ کراچی سے آج 26دسمبرکی شام6بجکر35منٹ پرراولپنڈی کے لئے واپس روانہ ہوگی اور25دسمبرکوکراچی آنے والے کرسمس سپیشل کے روٹ والے اسٹیشنوں پرسٹاپ کرتی ہوئی کل رات10بجکر45منٹ پرراولپنڈی پہنچے گی۔اسی طرح 28دسمبرایک اورسپیشل ٹرین پہلی ٹرین کے اوقات کارکے مطابق ہی راولپنڈی سے روانہ ہوگی جو29دسمبرکوکراچی سے پہلی سپیشل ٹرین کے اوقات کارکے مطابق ہی روانہ ہوکرراولپنڈی واپس پہنچے گی۔ان سپیشل ٹرینوں کے کرایوں میں 20فیصدتک رعائت بھی دی گئی ہے۔

اعلان

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...