ملتان میں 21سے زائد وارداتیں، شہریوں کو لاکھوں کانقصان

  ملتان میں 21سے زائد وارداتیں، شہریوں کو لاکھوں کانقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(وقائع نگار)ڈکیتی و چوری کی مختلف 21وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدیاور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقے نشتر ہسپتال میں ڈاکٹر نصرت سے نامعلوم پرس چھین کر فرار ہوتے ہوئے سیکورٹی گارڈ کے ہتھے چڑھ گیا درگٹ کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا،تھانہ قطب پور کے علاقے چونگی نمبر21سلمی بی بی کے گھر تین نامعلوم نقاب گھر میں اسلحہ کے زور پر داخل ہوکر اہل خانہ یر غمال بناکر نقدی اور زیورات مالیت 3لاکھ60ہزار لیگئے، تھانہ شاہ(بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

شمس کے علاقے گلزیب کالونی غلام مجتبی کے دفتر میں تین نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر داخل ہوکر 14لاکھ89ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ نیوملتان کے علاقے پیراغائب روڑ محمد اظہر کی بیوی سے نامعلوم پرس جھپٹا مارکر لیگئے جس میں نقدی و موبائل مالیت 55ہزار موجود تھے، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے دولت گیٹ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار جھپٹا مارکر فخر عباس سے موبائل مالیت19ہزار لے گیا، تھانہ بستی ملوک کے علاقے چاہ ریتے والہ ڈاکٹر ولی کے کلینک سے ملزم رمضان، عمران، وقاص اور ہاشم اسلحہ کے زور پر نقدی25ہزار لیگئے، تھانہ جلیل ا?باد کے علاقے عزیز ہوٹل محمد اشفاق دیگر افراد کے چھے افراد،تھانہ چہلیک کے علاقے باگ لانگے خاں سے نامعلوم کار سوار نوسر باز سید عبید اللہ کا موبائل چوری کرکے لیگئے، کچہری چوک سے محمد یسین کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی،نشتر ہسپتال بوائز ہوسٹل سید اعزاز کا لیپ ٹاپ اور بٹوا مالیت 44ہزار چوری کرکے لیگئے، تھانہ مظفر ا?باد کے علاقے موضع سلطان پور غلام عباس، تھانہ قطب پور کے علاقے چین ماڑی محمد عارف، گارڈن ٹاون سے شکیل احمد کی موٹرسائیکل نامعلوم چور لیگئے، گلگشت کے علاقے گول باغ زاہد منظور کی دوکان کے باہر نامعلوم چور بورے جس میں پچاس جیکٹ مالیت2لاکھ لے گئے، اسی تھانہ کی حدود سے مقامی کمپنی کے سیل میں کی موٹرسائیکل پر موجود بیگ جس میں نقدی 1لاکھ25ہزار چوراکر لیگئے، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے کے بلاک جبران اور دیگر افراد کے 24موبائل چوری ہوگئے، تھانہ الپہ کے علاقے چاہ باغ والہ منظور خان کے گھر چور واٹر پمپ، سیمنٹ بوریاں مالیت56ہزار لیگئے، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے اورنگزیب روڑمحمد جبار کے ہوٹل سے نامعلوم افراد ایل ای ڈی اور نقدی مالیت20ہزار لیگئے، تھانہ بستی ملوک کے علاقے ربنواز کے گھر سے چور تین بکریاں مالیت 70ہزار چوراکر لیگئے، تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے محمودالحسن کے رقبہ سے نامعلوم چور موٹروں کے ٹرانسفارمر جبکہ تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے امیر بخش کے گھر سے نامعلوم چور صحن میں موجود دوموٹرسائیکلیں چوری کرکے لے گئے ہیں۔