ملتان میں دھند:فلائٹ آپریشن بدستور درہم برہم، متعدد پرواز پربھی منسوخ

  ملتان میں دھند:فلائٹ آپریشن بدستور درہم برہم، متعدد پرواز پربھی منسوخ

  



ملتان( نیوز رپورٹر) موسم بہتر ہونے کے باوجود انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن مکمل طور پر بحال نہ ہو سکا، قومی ایئرلائن کی پانچ دومیسٹک اور انٹر نیشنل پروازیں منسوخ ہونے سمیت نجی ایئرلائن کی دوبئی سے آنے والی پرواز بھی منسوخ کر دی گئی، کراچی سے آنے والی پرواز کو موسم ٹھیک ہونے کے باوجود لاہور اتارا گیا، دیگر غیر ملکی ایئرلائنز کی پروازیں 2 سے 8 گھنٹے تک تاخیر کا شکار رہیں، تفصیل کے مطابق موسم بہتر ہونے کے باوجود ملتان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر فلائیٹ اپریشن معمول پر نہیں ا? سکا، شارجہ(بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

سے آنے اور جانے والی قومی ایئرلائن کی دو پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا، قومی ایئرلائن کی دو ڈومیسٹک پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں، جبکہ مدینہ جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 729 کو بھی منسوخ کر دیا گیا، نجی ایئرلائن کی دوبئی سے آنے والی ایک پرواز بھی منسوخ کر دی گئی، دیگر غیر ملکی ایئرلائن اور نجی ایئرلائنز کی پروازیں بھی 2 سے 8 گھنٹے تک تاخیر کا شکار رہیں، جدہ، شارجہ، دوبئی، قطر سے آنے اور جانے والی پروازیں 2 سے 8 گھنٹے تک لیٹ ہوئیں، جس پر مسافروں کو ایئرپورٹ پر شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، قومی ایئرلائن کی پر اسرار حکمت عملی کی وجہ سے مسافر ایئرپورٹ پر رل گئے، موسم بہتر ہونے کی بجائے کراچی سے آنے والی قومی ایئرلائن کی ایک پرواز کو ملتان اتارنے کی بجائے لاہور بھیج دیا گیا، قومی ایئرلائن کے حکام کا کہنا تھا کہ موسم کی خرابی کا خدشہ تھا جس کے باعث مسافروں کو لاہور سے ملتان پہنچانے کے انتظامات کے بعد پرواز کو لاہور اتارا گیا۔

منسوخ

مزید : ملتان صفحہ آخر