نریندرامودی کشمیرمیں آبادیاتی  تبدیلی چاہتا ہے، سیدفخرامام

 نریندرامودی کشمیرمیں آبادیاتی  تبدیلی چاہتا ہے، سیدفخرامام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے کہا ہے کہ مودی کشمیریوں کی نسل کشی اور کشمیرمیں آبادیاتی تبدیلی چاہتا ہے۔چیئرمین پارلیمانی کشمیرکمیٹی فخرامام نے کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر طویل عرصہ کے بعد عالمی سطح پر بھرپور اجاگر ہوا ہے، 50 سال بعد سلامتی کونسل میں کشمیر پر پاکستانی موقف سنا گیا۔سید فخر امام نے کہا کہ چین نے سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کی، مسئلہ کشمیرکی بنیاد عدل وانصاف پر ہے، مسئلہ کشمیر کا سلامتی کونسل میں زیربحث آناخوش آئند ہے۔
فخرامام 

مزید :

صفحہ اول -