ملک میں پارلیمانی نظام ڈکٹیٹر بن گیا،میاں رضاربانی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ ہم نے قائداعظم محمد علی جناح کے قول اور مقصد کو تبدیل کر دیا۔سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا پارلیمانی نظام نے ڈکٹیٹر کا روپ لے لیا۔آئین اور جمہوریت اس ملک میں ضرور ہے لیکن صرف لبوں پر، آئین کی بالادستی کرنے والوں کو ملک کا غدار کہا گیا۔سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ کیا قائد اعظم کے پاکستان میں لاپتا افراد کا کوئی تصور تھا؟ انہوں نے کہا کہ کہ 117 دن گزر گئے لیکن سینیٹ کا اجلاس نہیں ہوا، قائد کے پاکستان میں بادشاہت کا تصور نہیں تھا۔
رضاربانی